اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا