اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم؛ پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت

اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم؛ پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت

توقع ہے پاکستان کی کاوشوں جامع اور پائیدار حل کے لیے سازگار ماحول تشکیل پائے گا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی میں توسیع کے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید بات چیت کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی ثالتی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر کا اعلان کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتکاری کی راہ ہموار ہوئی، توقع ہے پاکستان کی کاوشوں جامع اور پائیدار حل کے لیے سازگار ماحول تشکیل پائے گا۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے، اس سے سفارت کاری اور اعتماد سازی کو موقع ملے گا، تمام فریق جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں، فریقین پائیدار تصفیے کے لیے تعمیری مذاکرات کی راہ اپنائیں۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا