پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی اسکور کرسکی۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 30 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 30 واں مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی اسکور کرسکی اور 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

کوئٹہ کے کھلاڑی ریلی روسو 62 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ شمائل حسین 53 اور کپتان سعود شکیل 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان نے 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 6 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

علاوہ ازیں چریتھ اسالنکا 31، ڈینیل سیمز 18 اور عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے۔ کوئٹہ کے خلیل احمد نے 2 وکٹیں لیں جب کہ ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

عوام کو بڑا ریلیف؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

ایران امریکہ معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز