عمرہ و حج زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر بشریٰ انصاری کا ردعمل وائرل

عمرہ و حج زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر بشریٰ انصاری کا ردعمل وائرل

اداکارہ نے حج اور عمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر اظہارِ تشویش کیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں حج اور عمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اس حوالے سے سعودی حکام سے اپیل کی ہے کہ زائرین کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے۔

اپنے وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو مقدس مقامات کی صورت میں عظیم نعمت عطا کی ہے تاہم بعض اوقات وہاں تعینات عملے کے رویے پر سوالات اٹھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ مواقع پر سیکیورٹی اہلکار زائرین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں جس میں دھکا دینے یا نامناسب انداز اپنانے کے واقعات بھی دیکھے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات پر تعینات عملے کو نرم دلی، صبر اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہتر اور پرامن تجربہ حاصل ہو سکے۔

Related posts

شان شاہد اور شاہ رخ خان کے درمیان موازنہ؛ میرا نے کس کی تعریفوں کے پل باندھے؟

متحدہ عرب امارات کے صدر نے راس الخیمہ کے حکمران اور ولی عہد کا استقبال کیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونا سستا ہوگیا