چار سال بعد پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی، 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز جاری
عالمی سطح پر کشیدگی کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی
پاکستان نے چار سال کے وقفے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں یورو بانڈز کا اجرا کر کے اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آج 50 کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کیے گئے، جو یورو بانڈز کے میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت تین سال کی مدت کیلئے متعارف کرائے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اجرا پاکستان کی معیشت پر بحال ہوتے عالمی اعتماد کا عکاس ہے، جبکہ عالمی سطح پر کشیدگی کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا بلکہ پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹس میں موجودگی بھی مزید مستحکم ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو بانڈز کا کامیاب اجرا ملک کیلئے مثبت اشارہ ہے، جو مستقبل میں مزید بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
