قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

حال ہی میں ان کی سرجری کی گئی تھی تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکی

قومی سائیکلنگ اور روئنگ کی باصلاحیت کھلاڑی نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی سرجری کی گئی تھی تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکیں اور طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

سید اظہر علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام اراکین اس سانحے پر غمزدہ ہیں اور مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا