شاہد آفریدی نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر

شاہد آفریدی نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر

رحمت علی حسنی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو این بی پی اسپورٹس کا حصہ بنانا ہمارے لیے باعث فخر ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیشنل بینک سے وابستہ ہوگئے انہیں اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور اقبال قاسم جیسے شہرت یافتہ کرکٹرز بھی اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھاچکے ہیں۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر رحمت علی حسنی سمیت سینئر ایگزیکٹوز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر رحمت علی حسنی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو این بی پی اسپورٹس کا حصہ بنانا ہمارے لیے باعث فخر ہے ہمارا مقصد بہترین کارکردگی کا فروغ اور نچلی سطح سے پیشہ ورانہ سطح تک ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے۔

دسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس پروگراموں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے این بی پی اسپورٹس کو حصہ بنایا گیا ہے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی سرپرستی اور مستقبل کے اسٹارز کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔

Related posts

یو اے ای لیبر لا: 11 کلیدی اصطلاحات جو ہر ملازم کو معلوم ہونی چاہئیں

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

متحدہ عرب امارات نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔