لیجنڈری اسپنر شین وارن کی موت کا اصل راز؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا
شین وارن مارچ 2022 میں تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے
آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی اچانک موت کے چار سال بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ ان کے بیٹے جیکسن وارن نے ایسا بیان دے دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیکسن وارن نے دعویٰ کیا کہ کورونا ویکسین ان کے والد کی موت میں ممکنہ طور پر کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شین وارن کو کچھ صحت کے مسائل تھے، لیکن ویکسین نے ان مسائل کو اچانک شدت دے دی۔
جیکسن کے مطابق مجھے لگتا ہے ویکسین اس میں شامل تھی یہ بات اب اتنی متنازع بھی نہیں رہی، انہوں نے انکشاف کیا کہ والد کی موت کی خبر سنتے ہی انہوں نے فوری طور پر حکومت، کووڈ اور ویکسین کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
جیکسن نے کہا کہ شین وارن نے مبینہ طور پر 3 سے 4 ویکسین ڈوزز لیں، حالانکہ وہ خود ایسا نہیں چاہتے تھے اور کام کے دباؤ کے باعث یہ قدم اٹھایا۔
یاد رہے کہ شین وارن مارچ 2022 میں تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جس نے پوری کرکٹ دنیا کو صدمے میں ڈال دیا تھا۔
جیکسن نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد اس وقت خوش اور نسبتاً فٹ تھے، اگرچہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی جیسی عادات موجود تھیں۔
