سونا پھر مہنگا، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالرز اضافے سے 4776 فی اونس تک پہنچ گیا
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے اضافے سے 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالرز اضافے سے 4776 فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 326 روپے اضافے سے 8260 روپے ہوگئی۔
