کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 5312 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 5312 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 615 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کے یساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
