امریکا ایران مذاکرات، برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف

امریکا ایران مذاکرات، برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف

پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کو ترجیح دینے کی کوششوں میں ایک’قائدانہ کردار‘ادا کررہا ہے

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا تذکرہ ہوا ہے، جہاں ایک رکنِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کو ترجیح دینے کی کوششوں میں ایک’قائدانہ کردار‘ادا کررہا ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے سوال کیا کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت کی ان کوششوں میں کس طرح تعاون فراہم کررہا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اس طرح کے سوالات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ اور خاص طور پر ایران امریکہ مذاکرات میں اس کے بطور ثالث تسلیم کیے جانے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے عبداللہ بن حمد العطیہ کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے