عالمی منڈی میں ہلچل، سونا اور چاندی سستے، تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال

عالمی منڈی میں ہلچل، سونا اور چاندی سستے، تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال

صنعتی دھاتوں میں تانبے کی قیمت میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی

بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹس میں آج نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں قیمتی دھاتوں میں کمی جبکہ توانائی کے شعبے میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1.16 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4731.75 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں گراوٹ دیکھی گئی اور 3.14 فیصد کمی کے بعد یہ 74.078 پر آ گئی۔

دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل تقریباً 6 فیصد اضافے کے ساتھ 102.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل بھی 6.44 فیصد بڑھ کر 101.33 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

صنعتی دھاتوں میں تانبے کی قیمت میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں یہ 1.37 فیصد اضافے کے ساتھ 5.96 کی سطح تک پہنچ گیا۔ اسی طرح قدرتی گیس کی قیمت میں بھی ہلکا سا اضافہ ہوا اور یہ 0.11 فیصد بڑھ کر 2.651 پر ٹریڈ کرتی رہی۔

Related posts

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، فیلڈ مارشل کا کردار قابل تعریف ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

یو اے ای ہیلتھ کارڈ گائیڈ: درخواست، فیس، اہلیت بمقابلہ انشورنس کارڈ

مہنگائی بڑھ کر 8.4 فیصد تک جاسکتی ہے، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا