پی ایس ایل 11؛ پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو 197 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11؛ پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو 197 رنز کا ہدف

کوشل مینڈس 40 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 22 واں مقابلہ کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں ملتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کوشل مینڈس 40 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

علاوہ ازیں محمد حارث نے 17 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے جب کہ فرحان یوسف 30، بابر اعظم 18 اور مائیکل بریسویل 14 رنز بناسکے۔ ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا