امریکا کا آبنائے ہرمز سے خلیج عمان تک بحری محاصرے کا اعلان

امریکا کا آبنائے ہرمز سے خلیج عمان تک بحری محاصرے کا اعلان

ممنوعہ علاقے میں آنے والے کسی بھی جہاز کا رخ موڑ دیا جائے گا یا اسے قبضے میں لے لیا جائے گا، امریکی فوج

واشنگٹن: امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک محاصرہ نافذ ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے جہاز قبضے میں لیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک محاصرہ نافذ ہوگا۔ ممنوعہ علاقے میں آنے والے کسی بھی جہاز کا رخ موڑ دیا جائے گا یا اسے قبضے میں لے لیا جائے گا۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق کسی بھی پرچم کا جہاز ہو، سب پر یہ احکامات لاگو ہوں گے تاہم غیر جانبدار جہاز تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو بھی معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی۔

امریکی سینٹ کام نے واضح کیا کہ جو جہاز ایران جارہا ہو یا ایران سے نکلا ہو، وہ اس پابندی کی زد میں آئے گا۔ البتہ وہ جہاز جو ایران نہیں جارہے یا ایران سے نہیں نکلے، وہ سفر کرسکتے ہیں۔

Related posts

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

متحدہ عرب امارات میں اسکول بس سروس دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی نجی اسکولوں نے تیاری بڑھا دی ہے۔