ایران نے آبنائے ہرمز پر بندش کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا

ایران نے آبنائے ہرمز پر بندش کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا

جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایرانی فوج سے رابطہ کرے گا، اسے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا، خطیب زادہ

تہران: ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر بندش کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وار زون کے باعث کچھ پابندیاں عائد ہیں جو بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں۔

خطیب زادہ کے مطابق جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایرانی فوج سے رابطہ کرے گا، اسے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تمام سویلین جہاز رانی جاری ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش کی اطلاعات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگوں کے باعث محفوظ راستوں کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ لازمی ہے۔ جو جہاز ایرانی حکام سے تعاون کرے گا اسے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ کہتے ہیں کہ ایران امن مذاکرات میں شرکت کے لیے مشروط آمادگی رکھتا ہے۔ ان کے مطابق اگر اسرائیل لبنان پر حملے روک دے تو ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لبنان کے بغیر امن ممکن نہیں۔ آنے والے گھنٹے بہت اہم ہیں اور خطے کی صورتحال نازک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران جوابی کارروائی کے قریب تھا لیکن اس نے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی۔ سفارتی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

کم جونگ اُن کی بیٹی کے لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، کیا وہ اگلی رہنما بننے کی تیاری کررہی ہیں؟

‘دبئی شہر نہیں ہے، دبئی ایک آئیڈیا ہے’: کاروباری شرد اگروال 1989 میں آنے کے بعد کبھی کیوں نہیں چھوڑے

دبئی میں زیر تعمیر بلند عمارت میں آگ بھڑک اٹھی