ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ”مکمل فتح“ قرار دے دیا

ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ”مکمل فتح“ قرار دے دیا

چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو ”امریکا کی مکمل اور شاندار فتح“ قرار دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے ”سو فیصد کامیابی“ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث یہ معاہدہ ممکن ہوسکا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا، امریکا مختلف اقسام کی سپلائیز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ خطے میں صورتحال کو مستحکم رکھا جا سکے۔

تاہم ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور شیخ زید بن تہنون بن محمد النہیان کی شادی میں شرکت کر رہے ہیں

ترکیہ میں اسکول پر فائرنگ؛ 16 افراد زخمی، حملہ آور جاں بحق

عوامی جمہوریہ چین کے صدر نے ابوظہبی کے ولی عہد کا استقبال کیا۔