سونے پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

سونے پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت  4018 ڈالر ہو گئی

ملک میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہو گئی  اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد3 لاکھ 63 ہزار713 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت  4018 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھ کر 6070روپے ہو گئی۔

Related posts

صنم جنگ نے کراچی کے ای چالان سسٹم پر سوال اٹھادیا

کیا بشریٰ انصاری یوٹیوب سے ہزاروں ڈالر کماتی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

وفاقی حکومت کا پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ