ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا آبنائے ہرمز میں جاری ٹریفک کے بھیڑ کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کرے گا، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی ملک ایران کو جنگی ہتھیار فراہم کرے گا اس پر فوری طور پر 50 فیصد کا ٹیرف لگادیا جائے گا۔ اس ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں جاری ٹریفک کے بھیڑ کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا بڑے تعمیری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے بے پناہ مالی فائدے بھی ہوں گے اور ایران فوراً ہی اپنی تعمیر نو کا کام شروع کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو جب امریکی صدر کی جانب سے ایران پر فوجی کارروائی کی دی گئی آخری ڈیڈ لائن ختم ہونے میں تھوڑا ہی وقت رہ گیا تھا تو یہ تاریخی جنگ بندی ممکن ہوسکی جس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

اس معاہدے کے بعد ایران نے بھی اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز محفوظ اور منظم طریقے سے آ جا سکیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے کویت کو نشانہ بنانے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر ایران کی مذمت کی ہے۔

امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب صبح سویرے پھر ایک دوسرے پر حملے

متحدہ عرب امارات نے بحرین پر ڈرون اور میزائل حملوں پر ایران کی مذمت کی ہے۔