جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں، ایرانی سفیر

جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں، ایرانی سفیر

پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم اور حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت پیش رفت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آسکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جنگ بندی اور سفارتی حل کے لیے کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

Related posts

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے

امریکا کا نیا حملہ؛ جنوبی ایران کے مختلف ساحلی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آگئیں