فٹبال کی دنیا میں بڑا اختلاف، فٹ بال فیڈریشنز نے فیفا کے منصوبے کی مخالفت کر دی
کونکاکاف کے فیصلے سے فیفا کے اس منصوبے کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں
فٹبال کی عالمی سیاست میں نیا تنازع سامنے آگیا، شمالی، وسطی امریکا اور کیریبین فٹبال کنفیڈریشن نے فیفا کے ایک بڑے مالی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
یوئیفا سمیت 41 فٹبال ایسوسی ایشنز نے فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ سے متعلق تجارتی مفادات نجی سرمایہ کاروں کو دینے کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
کونکاکاف کے مطابق تجویز کی منظوری کے عمل میں شفافیت کا فقدان، فیصلہ سازی کے طریقہ کار پر سوالات اور بہت کم وقت میں فیصلہ کرنے کا دباؤ اہم خدشات ہیں۔
یہ معاملہ فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کے پیش کردہ منصوبے سے متعلق ہے جس کا مقصد نجی سرمایہ کاری کے ذریعے فٹبال ترقیاتی پروگراموں کے لیے فنڈز حاصل کرنا ہے۔
تاہم رکن ممالک نے سوال اٹھایا کہ جب حالیہ ورلڈ کپ کو تاریخ کا سب سے زیادہ منافع بخش ایونٹ قرار دیا جا چکا ہے تو پھر نجی سرمایہ کاری کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے۔
کونکاکاف کے فیصلے سے فیفا کے اس منصوبے کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں، جبکہ فٹبال حلقوں میں اسے عالمی کھیل کی گورننس اور مالی معاملات پر ایک اہم بحث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
