ٹرمپ کی دھمکیاں؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
امریکی خام تیل کی قیمت 111 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک بڑی وجہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمکیاں قرار دی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 111 ڈالر 18 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جب کہ برطانوی خام تیل 109 ڈالر 73 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں نیچرل گیس کی قیمت 2 ڈالر 79 سینٹس پر برقرار ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں کچھ مارکیٹس میں معمولی بہتری جب کہ بعض میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
