مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان وائرل، اصل حقیقت کیا نکلی؟

مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان وائرل، اصل حقیقت کیا نکلی؟

مسٹر بیسٹ کا پرینک سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے یکم اپریل کو اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کر رہے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوب سے وقفہ لینے کا عندیہ دیا جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

27 سالہ یوٹیوبر کے 470 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنے بڑے اسٹنٹس، چیلنجز اور فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں۔

ان کے اعلان کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے حیرت اور بے یقینی کا اظہار کیا تاہم بعد میں واضح ہوا کہ یہ اعلان اپریل فول ڈے کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔

مسٹر بیسٹ ماضی میں بھی اپریل فول کے موقع پر اس نوعیت کے مزاحیہ اور فرضی اعلانات کے ذریعے مداحوں کو حیران کرتے رہے ہیں۔

اگرچہ کئی مداحوں نے حقیقت سامنے آنے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم کچھ صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں مداحوں میں بلاوجہ تشویش پیدا ہوئی۔

اس کے باوجود مسٹر بیسٹ کا یہ پرینک سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا اور ٹرینڈ کرتا رہا۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا