قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ مشکل میں پھنس گئے، پی سی بی کا سخت ایکشن

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ مشکل میں پھنس گئے، پی سی بی کا سخت ایکشن

پی سی بی نے کھلاڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا وضاحتی جواب جمع کرائیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی خلاف ورزی اور میڈیا پالیسی و ریگولیشنز پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا وضاحتی جواب جمع کرائیں، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ معیار اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا