کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 ہلاک، متعدد زخمی

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 ہلاک، متعدد زخمی

طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 125 افراد سوار تھے

جنوبی کولمبیا میں فوجی طیارہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ پورٹو لیگویزآمو میں پیش آیا، جہاں سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 125 افراد سوار تھے۔

وزیر دفاع پیڈرو سانچیز کے مطابق طیارہ رن وے سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے باعث اس میں موجود اسلحہ پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، رکنِ پارلیمنٹ سمیت 15 افراد ہلاک

کولمبیا کی مسلح افواج کے سربراہ ہیوگو الیخاندرو لوپیز باریٹو نے تصدیق کی کہ حادثے میں 66 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 4 اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں کسی غیر قانونی مسلح گروہ کے حملے کے شواہد نہیں ملے۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے شہروں، بشمول بوگوٹا منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ لاشوں کو مقامی مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

کولمبین فضائیہ کے کمانڈر کارلوس فرنینڈو سلوا نے بتایا کہ زخمیوں کی منتقلی کے لیے خصوصی طیارے روانہ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارہ گزشتہ ماہ ایل آلٹو میں بھی گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سمندری واقعے کے بعد قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔