امریکی ریاست ہوائی میں بدترین سیلاب نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ہزاروں افراد بے گھر

امریکی ریاست ہوائی میں بدترین سیلاب نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ہزاروں افراد بے گھر

سیلابی پانی گھروں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا، متعدد سڑکیں بند ہو گئیں

امریکی ریاست ہوائی شدید طوفان اور موسلا دھار بارشوں کے بعد تاریخ کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

گورنر جوش گرین کے مطابق جزیرے اوآہو اور مایوئی میں فلیش فلڈ کا شدید خطرہ برقرار ہے، جبکہ گزشتہ 10 دنوں میں غیر معمولی بارش نے زمین کو مکمل طور پر سیراب کر دیا ہے، جس سے مزید تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سیلابی پانی گھروں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا، متعدد سڑکیں بند ہو گئیں اور تقریباً 5,500 افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک 230 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ نقصانات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اب بھی خطرناک ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اونچی جگہوں کا رخ کریں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔