امریکا کا ایران پر آج سب سے بڑا حملہ کرنے کا اعلان

امریکا کا ایران پر آج سب سے بڑا حملہ کرنے کا اعلان

ایران کے خلاف امریکا کے جنگی اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پِیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ آج ایران کے خلاف سب سے بڑی فضائی کارروائی ہوگی۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے جنگی اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایپک فیوری آپریشن مختلف ہے، یہ انتہائی فوکسڈ اور فیصلہ کن ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ امریکی اہداف میں ایران کے میزائل، لانچرز اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرنا شامل ہے تاکہ وہ دوبارہ تعمیر نہ کرسکیں۔ ایرانی بحریہ کو ختم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ایران کبھی ایٹم بم نہ بناسکے بھی ان اہداف میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی دہائیوں سے اپنے عوام کی بجائے میزائل، ڈرون اور زیر زمین تنصیبات پر وسائل خرچ کیے ہیں۔ ہم ان کا تعاقب کررہے ہیں جیسا کہ دنیا کی کوئی اور فوج نہیں کرسکتی اور نتائج خود بولتے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے ایران میں امریکی اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی وقت دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا واشنگٹن جنگ کے معیارات کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور صدر کو رپورٹ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور صدر نے ہمیں ہر وہ صلاحیت فراہم کی ہے جو ہمیں یہ اہداف حاصل کرنے کے لیے درکار ہے جب کہ آج ہم ایران کے خلاف سب سے بڑا حملہ کرنے جارہے ہیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔