پانچ سال بعد منال خان ٹی وی اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی؟
منال خان نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد منال خان کے کم بیک کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑ گئی جبکہ فینز نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کی امید کا اظہار کیا۔
منال خان نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمیوں کے باعث مداحوں کے ساتھ مضبوط رابطہ برقرار رکھا۔
شوبز انڈسٹری سے دوری کے دوران بھی منال خان اپنے مداحوں سے جڑی رہیں اور اپنی نجی زندگی، خاص طور پر ماں بننے کے بعد کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہیں۔
ناظرین اب بے چینی سے اس بات کے منتظر ہیں کہ منال خان کس نئے ڈرامے یا پراجیکٹ کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
