دانش تیمور نے بیٹے کے شوبز میں آنے سے متعلق خواہش ظاہر کردی

دانش تیمور نے بیٹے کے شوبز میں آنے سے متعلق خواہش ظاہر کردی

میں نے خود بھی کبھی اداکار بننے کا ارادہ نہیں کیا تھا، دانش تیمور

پاکستان کے معروف باصلاحیت اداکار دانش تیمور نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا ریان مستقبل میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے۔

حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے خود بھی کبھی اداکار بننے کا ارادہ نہیں کیا تھا، حالات نے مجھے اس شعبے کی طرف لے۔

انہوں نے اپنی فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی حورین مجھ سے بے حد محبت کرتی ہے۔ جب میں کام سے گھر واپس آتا ہوں تو حورین مجھے پانی خود لا کر دیتی ہے، جو میرے لیے بہت خوشی اور فخر کی بات ہے۔

آخر میں اداکار دانش تیمور نے مزید کہا کہ بچوں کی محبت والدین کے لیے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔