ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد ٹیموں کی واپسی میں تاخیر، آئی سی سی کا بیان جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیموں کی واپسی میں تاخیر، آئی سی سی کا بیان جاری

آئی سی سی نے کہا کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے

خلیجی خطے میں جاری بحران کے باعث بین الاقوامی فضائی سفر شدید متاثر ہونے سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد مختلف ٹیموں کی اپنے ممالک واپسی میں تاخیر ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور بعض فضائی حدود کی بندش کے باعث کھلاڑیوں اور آفیشلز کی واپسی کا عمل متاثر ہوا ہے۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ یہ تاخیر ایسے حالات کی وجہ سے ہے جو ان کے کنٹرول سے باہر ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم آج رات اپنے وطن واپسی کے سفر کا آغاز کرے گی، جبکہ توقع ہے کہ تمام رکن ٹیمیں اگلے 36 گھنٹوں کے اندر روانہ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، آئی سی سی کے ہنگامی اقدامات

بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز کے نو ارکان پہلے ہی کیریبین روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ باقی 16 ارکان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت سے روانہ ہوں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ خلیجی بحران کے باعث فضائی راستوں کی تبدیلی اور میزائل وارننگز نے سفر کے انتظامات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ آئی سی سی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف ایئرلائنز، ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

آئی سی سی نے اپنے فیصلوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات صرف کھلاڑیوں کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی واپسی کے انتظامات کا انگلینڈ یا کسی دیگر ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے وفد نے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے ہیں۔

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

سبق نہ سیکھا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی