ایران کا شمالی اسرائیل پر حملہ، تہران کی سڑکوں پر بہتے تیل میں آگ بھڑک اٹھی

ایران کا شمالی اسرائیل پر حملہ، تہران کی سڑکوں پر بہتے تیل میں آگ بھڑک اٹھی

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کی جانب سے بحرین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں ایران کی جانب سے بحرین کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد تہران کی سڑکوں اور سیوریج لائن میں بہنے والے تیل میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: شہید علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر مقرر

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے  دو دن قبل  تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے تھے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق تیل کے بہاؤ کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا