ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی؛ افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت تبدیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی؛ افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت تبدیل

افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے لیگ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد قیادت کو تبدیل کردیا گیا۔

راشد خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان ابراہیم زدران ہوں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابراہیم زدران کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے اور انہیں سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے لیگ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی جب کہ ابراہیم زدران پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Related posts

جمیرہ بیچ 2 دبئی کا پہلا گولڈ سرٹیفائیڈ قابل رسائی ساحل بن گیا اور مشرق وسطیٰ کا پہلا بیچ سینسر روم متعارف کرایا

اداکارہ کومل عزیز نے نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

متحدہ عرب امارات نے اماراتی اہداف کے لیے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی، ڈی ایچ 120,000 جرمانے کا انتباہ