پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2565 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2565 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس کی 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

مارکیٹ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار  342 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار777پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں اسرائیل ایران جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں انتہائی مندی کا رجحان غالب رہا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔