پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2565 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2565 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس کی 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
مارکیٹ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 342 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار777پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطی میں اسرائیل ایران جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں انتہائی مندی کا رجحان غالب رہا۔
