عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ“ ریلیز کردیا

عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ“ ریلیز کردیا

نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضاء کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے

معروف گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ“ ریلیز کر دیا ہے۔

عمران ہاشمی اور ثنا گل کی مشترکہ کاوش سے تیار ہونے والی اس نعت کی ویڈیو کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضاء کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس مقدس ماہ میں نعت پیش کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے، رمضان المبارک قربِ الٰہی اور عشقِ رسولﷺ کا پیغام دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت یہ نعت تخلیق کی گئی تاکہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان، محبت اور سکون کی کیفیت پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ نعت کی دھن سادہ مگر مؤثر رکھی گئی ہے جو سامعین کو روحانی سفر کا احساس دلاتی ہے جبکہ آواز اور موسیقی کا حسین امتزاج اسے مزید دلنشین بناتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس نعت کو خوب سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس روحانی کاوش کو مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔