امارات پر ایرانی حملے، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا دوسرا ون ڈے منسوخ

امارات پر ایرانی حملے، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا دوسرا ون ڈے منسوخ

فضائی حدود کھلنے کے بعد شاہینز اسکواڈ کی واپسی یا سیریز جاری رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا

ایرانی حملوں کے بعد ابو ظہبی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا 50 اوورز میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی کے اوول اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا، میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ آج کوئی پریکٹس سیشن بھی نہیں ہوگا اور کھلاڑیوں کو ان ڈور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنلز اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب

انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد شاہینز اسکواڈ کی واپسی یا سیریز جاری رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی