ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سری لنکا کی بیٹنگ جاری، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان نے اس میچ میں 176 رنز کی ریکارڈ ساز اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی ہے۔
کینڈی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا اہم میچ کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان 212 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان نے 176 رنز کی ریکارڈ ساز اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی جب کہ صاحبزادہ فرحان 100 اور فخرزمان 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 16 اوورز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کرلیے ہیں جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا جب کہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔
