ہیٹمائر کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو یکطرفہ شکست دے دی
زمبابوے کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے زمبابوے کو 107 رنز سے یکطرفہ شکست دے دی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔
شیمرون ہیٹمائر 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ روومن پاول نے 59 رنز کی اہم باری کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن دباؤ برداشت نہ کر سکی اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بریڈ ایونز 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈائن مائرز 28 اور سکندر رضا 27 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے 4 اور عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
