سیالکوٹ اسٹالینز انتظامی بحران کا شکار، اہم عہدیداروں کی علیحدگی
ٹیم کی بہتری کے لیے ٹیم پین اور اسٹیو اسمتھ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں
سیالکوٹ اسٹالینز کو انتظامی بحران کا سامنا ہے، سابق کپتان وسیم اکرم کے بعد کامل خان بھی ٹیم سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔
کامل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ سے محبت کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت میں شمولیت اختیار کی تھی اور کرکٹنگ معاملات دیانتداری سے سنبھالے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختصر وقت میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11؛ سیالکوٹ اسٹالینز نے کھلاڑیوں کی خریداری مکمل کرلی
بیان کے مطابق ٹیم کی بہتری کے لیے ٹیم پین اور اسٹیو اسمتھ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ تاہم کچھ انتظامی فیصلوں کے بعد باہمی مشاورت سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کامل خان نے کہا کہ باضابطہ علیحدگی سے قبل انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کو محفوظ ہاتھوں میں یقینی بنایا اور ٹیم و انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
