ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سپر ایٹ مرحلے میں بڑا ٹاکرا کل
قومی کرکٹ ٹیم آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کی تیاری جاری ہے جس میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں پریکٹس کریں گی، تاہم کل بڑا مقابلہ ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ رات 8:30 بجے پری میچ پریس کانفرنس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو نئی سنچریاں، اب تک کا ریکارڈ کیا کہتا ہے؟
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپرایٹ مرحلے میں کل آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔
