عمر کیساتھ کردار بھی بدلیں؟ ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کو چونکا دینے والا مشورہ
میں ہمایوں کو کسی ولن یا ایکشن ہیرو کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں، ماہرہ خان
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو اپنی شوخ مزاجی اور چلبلی شخصیت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، تاہم انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی اور دوست ہمایوں سعید کو کیریئر کے حوالے سے دلچسپ مشورہ دے دیا۔
ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی‘ کی پروموشن کے دوران کہا کہ ہمایوں سعید کو اب روایتی رومانوی کرداروں سے ہٹ کر منفی اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کی طرف آنا چاہیے، تاکہ ناظرین انہیں ایک نئے اور مختلف انداز میں دیکھ سکیں، ان میں ایکشن اور پاورفل کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمایوں کو کسی ولن یا ایکشن ہیرو کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں، جہاں وہ اپنی شخصیت کا نیا رخ پیش کر سکیں۔
اسی موقع پر موجود اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ایکشن کرداروں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں فلم سازی کے لیے جدید سہولیات کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن منظر عکس بند کراتے ہوئے ان کی انگلی فریکچر ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم”آگ لگے بستی“ ایکشن اور کامیڈی کا امتزاج ہے، جس میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فہد مصطفیٰ بطور اداکار اور پروڈیوسر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
