بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند

ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر یکم رمضان کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بینکوں میں صرف زکوٰۃ کٹوتی کا سالانہ عمل مکمل کیا جائے گا جبکہ صارفین سے کسی بھی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی، تاہم سیونگ اکاؤنٹس اور دیگر منافع بخش اکاؤنٹس میں اگر رقم مقررہ نصاب سے زیادہ ہوئی تو اس پر زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔ رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نصاب سے زائد رقم رکھنے والے اکاؤنٹس سے مقررہ شرح کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پیر سے جمعرات تک بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

بینک انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ زکوٰۃ کٹوتی اور نئے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مالی معاملات بروقت مکمل کرلیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔