سونا پھر مہنگا، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

سونا پھر مہنگا، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں13 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا  1300روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 1114 روپےاضافے کے بعد 4 لاکھ  42 ہزار439 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں13 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4933 ڈالرز پرپہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 46 روپے پرپہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 28 روپے کے اضافے سے 6,898 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 75.62 ڈالرز پر پہنچ گئی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ادویات کی صنعت میں انقلاب کی تیاری، پاکستان اور چین کا بڑا اقتصادی معاہدہ

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا