اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے

اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے

جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں تبدیل ہوگیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق جنوری کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 39 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری کی بڑی وجہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہے، جس کے باعث بیرونی کھاتوں کے توازن میں بہتری آئی۔ تاہم، سالانہ بنیاد پر صورتحال مختلف رہی۔

 رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر دباؤ برقرار رہا اور تنزلی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 56 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی، ابوظہبی میں نمی میں اضافہ، رات کے وقت کھردرا سمندر

UAE گورنمنٹ میڈیا آفس نے مواد کی رہنما خطوط کا آغاز کیا اور مستقبل کے مواصلات کے لیے Agentic AI کو نمایاں کیا۔

بدور القاسمی ایرا اور کوپیپول کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔