طارق رحمان نے بنگلا دیش کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
صدر محمد شہاب الدین نے ان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان نے بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔
نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جہاں بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے ان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نمایاں سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل بی این پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تاریخ رحمان کو متفقہ طور پر پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی وزارتِ عظمیٰ کی راہ ہموار ہوئی۔
