پاکستانی ٹیم کی ناکامی پر تابش ہاشمی کا مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل وائرل
تابش ہاشمی نے بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو ٹرول کیا
پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر قومی ٹیم کو انوکھے انداز میں ٹرول کیا، جس کے بعد انکا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں تابش ہاشمی نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر محمد عامر، راشد لطیف اور احمد شہزاد کے تبصرے اور پیش گوئیوں کو مزاحیہ انداز میں یاد کرتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ خبر وہ ہوتی ہے جو انَ ہونی ہو، جو ہر بار ہوتی ہے وہ خبر نہیں کہلاتی اور آج بھی ایسا ہی ایک دن تھا۔
انہوں نے بھارتی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ ہمیں شکست کا غم ہے لیکن یہ آپ کی بھول ہے، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے، کچھ نہیں ہوا۔
An interesting way to protest. pic.twitter.com/WleHj7eQQy
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 15, 2026
تابش ہاشمی نے اس موقع پر قومی ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کی ناقص کارکردگی پر بھی طنزیہ انداز میں تنقید کی جبکہ بھارتی ٹیم کی فتح پر موجود شائقین کے جوش وخروش پر بھی تبصرہ کیا۔
سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ناظرین تابش ہاشمی کے مزاحیہ لیکن حقیقی انداز کو کافی سراہا رہے ہیں۔
