سحر ہاشمی کو کیسا جیون ساتھی چاہیے؟ بشریٰ انصاری نے راز کھول دیا
‘سحر کو ایک بہترین جیون ساتھی ملے’
پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی کی جیون ساتھی سے متعلق خواہشات پر دلچسپ گفتگو کی ہے۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنا نیا وی لاگ جاری کیا، جس میں انہوں نے رمضان کے دوران شوٹنگ کے تجربات، سیٹ کے ماحول اور ساتھی فنکاروں کے بارے میں بات کی۔
وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ سحر ہاشمی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان کی شخصیت سے کافی متاثر ہیں۔ آج کل انڈسٹری میں بہت باصلاحیت اور اچھے نئے فنکار آرہے ہیں، جنہیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے سحر ہاشمی کو زندہ دل، خوش مزاج اور ملنسار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شوخ اور محبت کرنے والی لڑکی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے گفتگو کے دوران سحر ہاشمی کی ازدواجی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سحر اکثر ان سے کہتی ہیں کہ انہیں ایسا رومانوی شریکِ حیات چاہیے جو ہمیشہ ان کی تعریف کرے اور انہیں خاص محسوس کروائے۔
انہوں نے سحر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دل سے دعا کرتی ہوں کہ سحر کو ایک بہترین جیون ساتھی ملے اور ان کی یہ خواہش ضرور پوری ہو۔
بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں خود نوجوان تھیں تو میری بھی یہی خواہش تھی کہ انہیں ایسا شوہر ملے جو مجھ سے بےحد محبت کرے اور ہر لڑکی یہی چاہتی ہے کہ اسے محبت کرنے والا اور خیال رکھنے والا شریکِ حیات نصیب ہو۔
