پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
اسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے
کراچی: پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئی ہیں۔
اسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نمازعشاء مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔
تابندہ لاری نے اپنی پرسوز آواز میں متعدد نعتیں اور منقبتیں پیش کیں جو مداحوں میں بے حد مقبول تھیں، ان کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
