شادی کے بندھن میں بندھنے والی لائبہ خان کا مستقبل کی دلہنوں کو اہم مشورہ

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو شادی کے حوالے سے اپنی بصیرت شیئر کی اور بتایا کہ شادی کا فیصلہ کیوں اور کیسے کرنا چاہیے۔

معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ دلہنوں کو مہنگے شادی کے کپڑے خریدنے کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں کرائے پر لے لینا چاہیے کیونکہ یہ لباس عام طور پر صرف ایک بار پہنا جاتا ہے، اس بجائے سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کرنا زیادہ معقول ہے، کیونکہ یہ مستقبل میں ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے شادی کے بارے میں اپنی سوچ بھی بیان کی اور کہا کہ بچپن سے ہی شادی کا شوق تھا، لیکن زندگی کے بڑے ہونے پر احساس ہوتا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری ہے اور اس کے بعد زندگی بدل جاتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ شادی کے لیے ذہنی اور جذباتی طور پر تیار ہوں تاکہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کافی عرصے سے شادی کے بارے میں سوچ رہی تھیں اور جب محسوس کیا کہ یہ صحیح وقت ہے، تو گھر والوں سے بات کی اور شادی کا فیصلہ کیا۔

Related posts

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں