شوبز میں کالا جادو؟ ماہر نجوم کا چونکا دینے والا انکشاف

شوبز میں کالا جادو؟ ماہر نجوم کا چونکا دینے والا انکشاف

شوبز کے لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کروانے کیلئے آتے ہیں

پاکستانی اداکار اور ماہرِ نجوم راجہ حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد معروف اداکاراؤں، خصوصاً ڈرامہ ہیروئنز کے خلاف کالا جادو کروانے کے لیے مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔

ڈرامہ سیریلز ’مشک‘ اور ’جانِ جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے راجہ حیدر نجوم کے حوالے سے مشورے دینے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عام طور پر لوگ میرے پاس اپنی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے بارے میں رہنمائی لینے آتے ہیں، تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اداکاراؤں کے خلاف کالا یا براؤن میجک کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایسے لوگ زیادہ تر شوبز انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

ماہرِ نجوم نے یہ بھی کہا کہ بعض افراد کا خیال ہوتا ہے کہ لپ اسٹک، موبائل فون اور دیگر ذاتی اشیاء کے ذریعے بھی جادو کیا جاسکتا ہے، تاہم میں کبھی بھی ایسی درخواستوں کو قبول نہیں کرتا۔

راجہ حیدر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں کہ اگر وہ انکار کریں گے تو کسی اور سے یہ کام کروا لیں گے، جو اس رجحان کی سنگینی اور معاشرے میں موجود منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔