طلاق یافتہ مردوں سے شادی؛ بشریٰ انصاری نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

طلاق یافتہ مردوں سے شادی؛ بشریٰ انصاری نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا

اداکارہ نے والدین کو بھی ذمہ داری یاد دلادی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق یافتہ مردوں سے شادی کا ارادہ رکھنے والی لڑکیوں کو اہم اور سنجیدہ مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں جن کی پہلے شادی ہوچکی ہو اور بچے بھی ہوں، انہیں چاہیے کہ وہ رشتہ طے کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کریں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کا یہ حق ہے کہ وہ جان سکے کہ مرد کی پہلی شادی کیوں ختم ہوئی اور طلاق کی اصل وجہ کیا تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات معاملات عورت کی طرف سے ہوتے ہیں اور کبھی دونوں میں نباہ ممکن نہیں رہتا لیکن زیادہ تر ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے آسانی سے گھر چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلاق یافتہ مرد کے لیے نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے، اس لیے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ کو چاہیے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔

بشریٰ انصاری نے زور دیا کہ لڑکی کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی دکھائیں اور پہلی شادی کے ٹوٹنے کی وجوہات کو سمجھیں، کیونکہ بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ پہلے ہی سب کچھ واضح کر لیا جائے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی